کشتواڑ تصادم :دو فوجی ازجاں، دو زخمی آپریشن ہنوز جاری

جموں13 ستمبر

جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دوگڈا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں چار فوجی زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال میں دم توڑ بیٹھے

۔اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کشتواڑ کے ڈوگڈا جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھے

فوج کے نائٹ وائٹ کارپس ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے بتا یا کہ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار از جان ہوگئے جبکہ دو دیگر زخمی ہے

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے

Comments are closed.