کشتواڑہ میں المناک سڑک حادثہ ،تین افراد لقمہ اجل
سرینگر /27دسمبر /
جموں صوبے کے کشتواڑ ضلع میں جمعہ کی شام ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹاٹا موبائل والے رجسٹریشن نمبر JK17-8854کوحادثہ پیش آیا جس میں تین افراد کی جانیں گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاشیں نکالی جا رہی ہیں جبکہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی اور تحقیقات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میںمارے جانے والے تینوں لوگوں کی شناخت کیلئے کارورائی جاری ہے ۔
Comments are closed.