کرگل کے مختلف علاقوں میں کم شدتی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس

سرینگر /07اپریل

خطہ لداخ کے کرگل حصہ میں سنیچروار کی رات زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا ملی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرگل کے مختلف علاقو ں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر 3.4کی شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلہ کے قومی مرکز نے بتایا کہ زلزلہ رات 10بجکر 55منٹ پر علاقے میں آیا۔ جموں و کشمیر ایک ہائی سیسمک زون کے طور پر جانا جاتا ہے۔اس نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی جمو ں کشمیر کے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کہیں سے بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.