کرگل میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع، کرونا وائرس کے پیش نظر اسکولوں میں ایڈ وائزری جاری

سرینگر08مارچ : انتظامیہ نے لداخ کے ضلع کرگل میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کرگل نے کویڈ ۔19 کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی۔سی این آئی کے مطابق ڈپٹی کمشن مشیر الحق چودھری کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم کے مطابق ضلع کے دور دراز علاقوں میں کورونا وائرس اور اسکول کے احاطے میں برف کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی مراکز 22 مارچ 2020 کو دوبارہ کھولیں گے۔حکم نامے میں مزید کہاگیا ہے کہ نو مارچ 2020 کو تمام سرکاری اور نجی ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول/ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ادھر ضلع مجسٹریٹ کرگل نے کویڈ ۔19 کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی۔ضلع مجسٹریٹ کرگل کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری کے مطابق ضلع کو رونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام مذہبی تنظیموں اور ان کے متعلقہ سربراہوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی و سماجی اجتماعات کو محدود رکھیں۔مشورے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوویڈ۔19 ایک عالمی وبا بن گیا ہے اور یہ وائرس زیادہ تر عوامی اجتماعات و ہجوم والے مقامات میں ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلتا ہے۔ لہذا معاشرتی و مذہبی اجتماعات سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments are closed.