کرگل میں بارودی شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا
سری نگر،05جولائی
لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل ضلع میں ہسپتال کے احاطے سے ایک شیل برآمد ہوا جس کو بعدازاں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز ضلع ہسپتال کرگل میں کام کے دوران ایک شیل برآمد ہوا ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
Comments are closed.