ورلڈ کپ کرکٹ: حکومت نہیں چاہے گی تو ہندوستان نہیں کھیلے گا پاکستان کے ساتھ میچ
عالمی کپ کرکٹ میں اب چند مہینے باقی رہ گئے ہیں اور پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس تعلق سے بی سی سی آئی کے ذرائع نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ”کچھ بھی فیصلہ عالمی کپ قریب آنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر اس وقت حکومت کو لگے گا کہ ہمیں نہیں کھیلنا چاہیے تو ظاہر ہے کہ ہم نہیں کھیلیں گے۔” بی سی سی آئی ذرائع نے مزید کہا کہ ”حالانکہ میچ نہ کھیلنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پاکستان کو میچ کے پوائنٹ مل جائیں گے، لیکن اگر فائنل میچ (ہندوستان بنام پاکستان) ہوگا، تو وہ کھیلے بغیر ہی عالمی کپ جیت جائیں گے۔”
Comments are closed.