سرینگر: سرینگر ضلع میں کرونا وائرس کے امکانی پھیلائو کی روک تھام کے لئے انتظامیہ میں پورے ضلع میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندیاں عائد کی ہیں۔یہ فیصلہ ایک شہری کی سفری تفصیلات اوراُس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے کہا کہ پورے ضلع میں احتیاطی طور دفعہ144کا نفاذ عمل میں رہے گا۔انتظامیہ کی ہدایات کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ ،لوگوں کے پیدل چلنے،کاروباری سرگرمیوں اور اجتماعات پر اگلے احکامات تک پابندیاں عائد رہیں گی۔ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005کے تحت پہلے ہی عائد کی گئیں پابندیاں جاری رہیں گی اوراس سلسلے میں جاری ہدایت پر من وعن عمل آوری کی جانی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کے تعائون سے وائرس کا پھیلائو روکاجاسکتا ہے۔
دریں اثنأ ضلع انتظامیہ نے ایسے تمام شہریو ں جو کہ سرینگر میں کرونا وائرس کے مثبت معاملات کے رابطے میں آئے ہیں کہا ہے کہ وہ نزدیکی طبی مرکز سے رابطہ قائم کریں یا پھر ان ٹیلی فون نمبرات پر جانکاری دیں۔01942457552,01942457543,9419028251,9419028242,9419014723
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.