کرونا وائرس: ریئل کشمیر فٹ بال میچ بند دروازے میں کھیلا جائے

سرینگر/10مارچ/کے این ٹی// کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تناظر میں ریئل کشمیر فٹبال کلب اور تراو فٹبال کلب کے درمیان 14 مارچ کو ہونے والا میچ بند دروازے میں کھیلا جائے گا۔ریئل کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انتظامیہ کے حکم نامے کی پاسداری کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ14 تاریخ کے میچ میں شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ریئل کشمیر فٹبال کلب کے مالک سندیپ چاٹو نے جموں سے فون پرکشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق وادی میں کرونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تحت کہیں پر بھی لوگوں کا مجموعہ نہ لگے اس کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ہم اسی پر عمل کرکے 14تاریخ کو ہونے والے میچ میں شائقین کی صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹیں دستیاب نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا شائقین ریئل کشمیر کا میچ ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں تاہم ہمارے گھریلو میدان میں نہیں۔ ہمیں امید ہے کہ شائقین ہمارا تعاون کریں گے اور ریئل کشمیر کو سپورٹ کریں گے۔ریئل کشمیر اس وقت 22پوائنٹس کے ساتھ آئی لیگ میں چوتھے پایدان پر ہے وہیں موہن بگان 39 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پائیدان پر ہے۔نوول کرونا وائرس سے اب تک 4983افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 1,3369 کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ بھارت کی بات کریں تو یہاں پر بھی کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 76 تک جا پہنچی ہے

Comments are closed.