بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ، امید ہے تعلقات میں بہتری آئیگی
سرینگر/یکم دسمبر: کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی کی بات کرتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لئے ہوگا جب کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ پاکستان کے دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا، راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے۔پاکستان ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لئے ہوگا جب کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے جارج بش سینئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارج بش سینئر نے عالمی چیلنجز کے دور میں اپنے ملک کی قیادت کی، پاکستان میں بش سینئر کو 2005 کے زلزلہ کے بعد ان کی کی گئی کاوشوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.