کجر کولگام میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی , دو عدم شناخت ملی ٹنٹ از جاں

سرینگر /04اکتوبر /

جنوبی کشمیر کے گجر کولگام میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم آرائی میں دو ملی ٹنٹ ا ز جاں ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملی ٹنٹوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے اور علاقے میں آپریشن جاری ہے

تفصیلات کے مطابق گجر کولگام میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلااع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طو رپر علاقہ کو محاصرے میں لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فرار ہونے کی کوشش میں ہے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے کو سیل کیا اور فوج کی مزید کمک طلب کر لی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران پورے علاقے میں سیکورٹی تعینات کی گئی اور جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد کہیں پر بھی ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں خاموشی چھا جانے کے بعد اگرچہ سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں تلاشی آپریشن چلا یا تاہم کئی گھنٹوں بعد علاقے میں پھر سے دو بدو جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن چلا گیا گیا جس دوران علاقے میں فائرنگ واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں اگرچہ کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن جاری رہا جس کے بعد ملی ٹنٹوں کے ساتھ دوبارہ آمنا سامنا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں جھڑپ کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملی ٹنٹوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے

Comments are closed.