حکومت اس حوالے سے رہنما خطوط جاری کرے گی
جموں: گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سکولی تعلیم کشمیر اور جموں کے ڈائریکٹروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور سے ریاست میں کئی پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے تدریسی کتابیں اضافی قیمتوں پر فروخت کرنے سے متعلق شکایات کا جائیزہ لے کر ان کتابوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے اقدامات تجویز کریں۔
ذرائع ابلاغ کے ایک سیکشن میں شائع رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے خورشید گنائی جن کے پاس محکمہ تعلیم کا چارج بھی ہے، نے کہا کہ حکومت رہنما خطوط جاری کرے گی تا کہ ریاست کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی کتابوں اوروردیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جاسکے جس طرح ان سکولوں کے فیس کے ڈھانچے کو اعتدال میں رکھا گیا ہے۔
مشیر موصوف نے اضافی قیمتوں پر تدریسی کتابیں فروخت کر کے ناجائیز منافع خوری کرنے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.