کانگریسی لیڈر کے گھر سے اسلحہ چھینے جانے کے واقعہ، چاروں اہلکار نوکری سے برطرف کرنے کے بعد حراست

سرینگر31دسمبر/: جواہرنگرسرینگرمیں کانگریسی لیڈر کے گھر سے اسلحہ چھینے جانے کے واقعے کے بعد پولیس نے ان چاروں اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر کے مذ کورہ اہلکاروں کو تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق پولیس نے سو اْن چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جن کے ہتھیار گذشتہ روز کانگریس لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ واقع جواہر نگر سرینگر سے لوٹ لئے گئے تھے۔ پولیس کی طرف سے موصولہ کے مطابق اْن چاروں اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جن کے ہتھیار کانگریس لیڈر محمد مظفر پرے کی رہائش سے لوٹے گئے ہیں۔ اْنہیں ’’ڈیوٹی میں سستی اور اجازت کے بغیر غیرحاضر‘‘ رہنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.