جموں /08؍ دسمبر 2018 ئ
کئی صحافتی ڈیلی گیشنوں نے آج یہاںناظم اطلاعات و تعلقات عامہ طار ق احمد زرگر سے ملاقات کی اور ریاست میں کلہم میڈیا کے منظرنامے اور اس کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر جموں نریش کمار اور محکمہ کے دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
ان ڈیلی گیشنوں میں آل جموں نیوز پیپرس ایڈیٹر ایسو سی ایشن صدر ریویندر سنگھ کی قیادت میں ناظم اطلاعات سے ملاقی ہوا ۔ پریذیڈنٹ پریس کلب جموں اشونی کمار اور اُن کے ممبران ،صوبہ کشمیر سے آئے جے اینڈ کے نیوز پیپرس ایڈیٹرفورم کے اے کے سہانی اور کاڈی نیٹر جے کے پریس ایسو سی ایشن جموں کلدیپ گپتا بھی ناظم اطلاعات سے ملاقی ہوئے۔
بات چیت کے دوران ان وفود نے ناظم اطلاعات کے سامنے کئی معاملات پیش کئے ۔ ناظم اطلاعات نے صحافتی برادری کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اُنہوںنے کہا کہ محکمہ ریاست میں موجود صحافتی برادری کے کام کاج میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھارہا ہے اور محکمہ آئند ہ بھی صحافتی برادری کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔

Comments are closed.