ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیاں اور حرمین نے پی ڈی پی کا دامن چھوڑ دیا،اعجاز میر کو حمایت دینے کا اعلان

سرینگر، 26 اگست
ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیاں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور سابق ایم ایل اے وچی اعجاز احمد میر کی حمایت کی۔

ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن شوپیاں بلقیس بانو نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی پی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ اعجاز احمد میر کی حمایت کریں گی، جو وچی (اب زینہ پورہ) حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے ہیں۔

ادھر ڈی ڈی سی ممبر حرمین عبدالرشید لون نے بھی پی ڈی پی سے استعفیٰ دیا اور اعلان کیا کہ وہ اعجاز احمد میر کو حمایت دینگے۔

میر نے گزشتہ ہفتے پی ڈی پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور امکان ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ توقع ہے کہ وہ منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

Comments are closed.