ڈی سی کٹھوعہ آن لائن بینکنگ فراڈ کا شکار،پچا س ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے

سرینگر17نومبر: ڈپٹی کمشنر کھٹوعہ آ ن لائن فراڈ بیکنگ کے شکار ہوگئے جس دوران موصوف کوپچاس ہزار روپے کا چونا لگا۔سی این ایس کے مطابق عام لوگوں کا آن لائن بینکنگ فراڈ کا شکار ہونا تو عام سی بات ہے، لیکن جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ضلع مجسٹریٹ ہی بینکنگ فراڈ کا شکار ہوگئے ہیں۔آن لائن دھوکہ بازوں نے ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ روہت کھجوریہ کے بینک کھاتے سے پچاس ہزار روپے چوری کرلئے ہیں۔ روہت کھجوریہ کے موبائیل پر جمعہ کو ایک فون کال آئی اور فون کرنے والے نے اپنے آپ کو بینک کا ملازم بتاتے ہوئے مسٹر کھجوریہ سے ان کا آدھارکارڈ بینک کھاتے سے منسلک کرنے کے لئے ان سے آدھار اور بینک کی تفصیلات مانگیں۔اور جب وہ پور ی جانکاری ان کو دے گئے تو کچھ دیر بعد اس کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اس بنک کھاتے سے پچا س ہزار کی رقم کاٹی تھی۔

Comments are closed.