اپنی ہی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود پر گولی چلائی ۔ کیس درج
سرینگر/19نومبر/سی این آئی/ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی رہائش گاہ کی حفاظت پر معمور ایک پولیس اہلکار نے اپنی ہی بندوق کی گولی سے اپنے آپ کو شدیدزخمی کیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دل باغ سنگھ کی رہائش گاہ کی حفاظت پر معمور ایک پولیس اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولیاں چلائی۔ پولیس اہلکار کی شناخت سبھاش چندر کے بطور ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی جے پی کی جموں رہائش گاہ پر معمور اہلکار نے اپنی بندوق سے خود پر گولی داغ دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
Comments are closed.