ڈی جی پی کا اگلا عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں 23 جنوری کو ہوگا

جموں، 20 جنوری:

ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اگلا "عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام” ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں 23 جنوری سال 2024 بروز منگلوار کو دوپہر 2 بجے سے منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے ڈی پی ایل کراسنگ جابرارااونتی پورہ میں آج سے ہی ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں شکایت کنندہ شہری شکایات کے ازالے کے پروگرام کے لیےاپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

جو لوگ اپنی شکایت ڈی جی پی کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں وہ مکمل تفصیلات اور موبائل نمبر کے ساتھ ایک تحریری درخواست بھی جمع کرائیں جس پر مزید کارروائی کے لیے افسران یا ٹیم ممبران رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.