ڈی جی پی نے نان فنکشنل گریڈ میں رکھے گئے جے کے پی ایس افسران کو مبارکباد دی
سرینگر۔ 24؍ نومبر
۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جے کے پی ایس کے 91 افسران کو نان فنکشنل گریڈ کے تحت رکھے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں ڈی جی پی نے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پلیسمنٹ آرڈر سے افسران کے حوصلے بلند ہوں گے۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ جموں و کشمیر پولیس کے تنظیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔ جناب سنگھ نے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر شری منوج سنہا، مشیر (بی) شری آر آر بھٹناگر، چیف سکریٹری جموں و کشمیر ڈاکٹر اے کے مہتا، فنانشل کمشنر جموں و کشمیر آر کے گوئل اور یو ٹی حکومت کے دیگر افسران کا پے میٹرکس کے لیول-11 کے ٹائم اسکیل میں جنرل ایگزیکٹو کیڈر کے جے کے پی ایس افسران کے حق میں غیر فعال گریڈ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ داخلہ نے آج جاری کردہ ایک حکم نامے کے ذریعے 2012 بیچ کے جنرل ایگزیکٹو کیڈر کے 91 افسران کو نان فنکشنل گریڈ میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
Comments are closed.