ڈی جی بی ایس ایف کی ڈی جی جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ سرحدی سیکورٹی پر بات چیت
سری نگر، 7 ستمبر
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ دلجیت سنگھ چودھری اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران نے جموں و کشمیر میں دراندازی کے انسداد کے اقدامات پر بات چیت کے لیے سری نگر میں ایک بیٹھک کا انعقاد کیا۔
بتادیں کہ بی ایس ایف جموں خطے کے سرحد کے 400 کلومیٹر سے زیادہ کی حفاظت کرتا ہے اور اس سال جموں خطے کے کئی حصوں میں ہونے والے حملوں،جن کے نتیجے میں کوئی سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے، کے بعد اس خطے کی سرحدی حفاظت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ یہ تمام حملے جموں کے ان اضلاع میں ہوئے جو 2020 تک زیادہ تر ملی ٹنسی سے پاک تھے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ڈی جی دلجیت سنگھ چودھری نے جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین اور دیگر اعلیٰ درجے کے پولیس افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سپیشل ڈی جی جموں و کشمیر پولیس اورڈی جی پی نلین پربھات بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا: ‘بات چیت کے دوران افسروں نے سرحدوں کے ساتھ اور اندرونی علاقوں میں سیکورٹی کے موجودہ منظر نامے پر توجہ مرکوز کی اور لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انسداد دراندازی کے اقدامات پر زور دیا’۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ میٹنگ کے دوران افسروں نے انٹلی جنس شیئرنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سیکورٹی چلینجوں کا مقابلہ کرنے میں بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے درمیان تعاون کو بڑھا دیا۔
Comments are closed.