ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سرینگر /05فروری /
ڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج بارہمولہ مقصود الزماںنے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا تاکہ ضلع میں سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔دورے کے آغاز پر ڈی آئی جی این کے آر نے ایس ایس پی بانڈی پورہ ہرمیت سنگھ مہتااور بانڈی پورہ پولیس کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ کشن گنگا ہائیڈل پاور پروجیکٹ کے مقام کا دورہ کیا۔
انہوں نے پراجیکٹ کے موجودہ سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور زمین پر موجود افسران کو اضافی الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے پیشہ وارانہ انداز میں نمٹنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈی آئی جی نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بانڈی پورہ پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ انسداد بغاوت کی کارروائیوں سے نمٹنے کے دوران پیشہ ورانہ انداز اپنائیں۔
Comments are closed.