ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے شوپیاں کا دورہ کیا، انتخابی تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

آئندہ اسمبلی انتخابات 2024 کی سیکورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متونے آج ضلع شوپیاں کا ایک اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے شوپیاں پولیس کے افسران اور سی اے پی ایف کے ساتھ کانفرنس ہال ڈی پی او شوپیاں میں ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی شوپیاں شری عنایت علی چودھری نے حفاظتی منظر نامے اور عملی اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ، سیکورٹی پلان، مقابلہ کرنے والے امیدواروں/اسٹرانگ رومز کی سیکورٹی، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن پلان اور کام کاج شامل ہیں۔

آئندہ اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے نچلی سطح پر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ذریعے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ SSTs اور FSTs لیے گئے ہیں۔
اس میٹنگ میں افسران بشمول سی او سی اے پی ایف، ایڈشنل ایس پی شوپیاں، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیان، ڈی وائی ایس پی پی سی کیلر، ڈی وائی ایس پی ڈار شوپیاں، ڈی وائی ایس پی پی سی امام صاحب، ڈی وائی ایس پی زینہ پورہ اور ڈی وائی ایس پی ٹیلی کام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سیکورٹی کو بڑھانے او جی ڈبیلو کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
میٹنگ کے دوران، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے کامیاب اور واقعات سے پاک انعقاد کو یقینی بنائیں اور سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے اور سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ آپس میں تال میل رکھناپر افسران کو زیادہ چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.