ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبد الرشید داس معطل
سرینگر /13مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیر قانونی طور پر غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ عبد الرشید داس کو نوکری سے معطل کر دیا
محکمہ رولر ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج کے کمشنر سیکرٹری کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق عبدالرشید داس( جے کے اے ایس ) اسسٹنٹ کمشنر (ترقیات )، بانڈی پورہ کو غیر مجاز غیر حاضری پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
اس میںمزید لکھا گیا کہ مذکورہ افسر فوری طور پر دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمہ کے سکریٹری کو سرینگر میں رپورٹ کرے گا اور انکوائری کی مدت کے دوران اس کے ساتھ منسلک رہے گا۔
Comments are closed.