ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے 118 جنگجوپاکستان اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں موجود/ایس ایس پی
جموں/یکم مارچ
ایس ایس پی ڈوڈہ کا کہنا ہے کہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے 118 جنگجو پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں موجود ہیں جو ملی ٹینسی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس جنگجووں کے پروفائل کو پہلے ہی تیار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے 118ملی ٹینٹ پاکستان اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملی ٹینٹ ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے نوجوانوں کو ملی ٹینسی کی طرف راغب کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہی پولیس نے ایک سرگرم ملی ٹینٹ کی جائیداد ضبط کی جبکہ دیگر جنگجووں کی جائیدادیں منسلک کرنے پر کام ہو رہا ہے اور اس حوالے سے ثبوت و شواہد اکھٹا کئے جارہے ہیں۔
ان کے مطابق خط پیر پنچال اور چناب میں کسی کو بھی دوبارہ ملی ٹینسی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے گزشتہ دنوں ہی ابوکھ حبیب کو دہشت گرد قرار دیا جو کہ ڈوڈہ ضلع میں اس وقت سرگرم ہے۔انہوں نے کہاکہ حبیب نامی سرگرم ملی ٹینٹ نے جموں صوبے میں کئی تخریبی سرگرمیوں کو انجام دیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ای ڈیز اور گرینیڈ حملوں میں بھی ا±سی کا ہاتھ رہا ہے جبکہ وہ ڈوڈہ ضلع میں پھر سے ملی ٹینسی کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں اور ایک جنگجو نذیر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور وہ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کی خاطر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ا±ن کے مطابق گزشتہ دنوں ہی اور ایک جنگجو عبدر رشید عرف جہانگیر کی جائیداد بھی منسلک کی گئی۔
Comments are closed.