ڈوڈہ جھڑپ میں فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے/ منوج سنہا

جموں /16جولائی/ ٹی آئی نیوز

ڈوڑہ جنگلات میں جھڑپ کے دوران فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم اپنے فوجیوں کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ جھڑپ میں اپنی جان گنوانے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور لوگوں سے عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی میں متحد ہونے کی اپیل کی۔

انہوں نے ایکس پر لکھا ” میں ڈوڈہ ضلع میں ہمارے فوجی جوانوں اور جموں کشمیر پولیس اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کے بارے میں جان کر بہت افسردہ ہوں۔ ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اعلیٰ قربانیاں دیں۔ سوگوار خاندانوں کے ارکان کے ساتھ میری گہری تعزیت۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے اور عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کے بد عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا”میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں اور ہمیں درست معلومات فراہم کریں تاکہ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کر سکیں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر سکیں“۔

Comments are closed.