ڈوڈہ جنگلات میں مسلح تصادم آرائی ، تین ملی ٹنٹ از جاں / پولیس
سرینگر / 26جون
ڈوڈہ ضلع کے گنڈوہ علاقے میں سنو کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی میں تین ملی ٹنٹ ہلاک ہو گئے ہیں
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے گنڈوہ سنو جنگلات میںملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا
ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران انہوں نے وہاں سے فائرنگ کی جس کے جواب میں فوج نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور علاقے میںکچھ وقت تک جاری طرفین کے مابین جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوںکی نعشیں بر آمد کر لی گئی تاہم ان کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوڈہ جنگلات میں مسلح جھڑپ کے دوران تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور جنگلات میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.