ڈورو اننت ناگ میں غیر ریاستی تبلیغی جماعت رکن نے مسجد میں زندگی کی آخری سانس لی
سرینگر /26اگست / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں 53سالہ غیر ریاستی تبلیغی جماعت رکن نے مسجد میں زندگی کی آخری سانس لی ۔
تفصیلات کے مطابق 53 سالہ شہری جو کہ تبلیغی جماعت کا کا رکن تھا اتوار کو اننت ناگ کے ڈورو میں اچانک بے ہوش ہو جانے کے بعد فوت ہو گیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ بزرگ شہری جو تبلیغی جماعت کا حصہ تھا، نتھی پورہ ڈورو، اننت ناگ کی ایک مسجد میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہرہی کو جلد ہی ایس ڈی ایچ ڈورو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت سلیم انصاری (53) ولد احمد رضا ساکن مالیگاو، مہاراشٹر کے بطور ہوئی ہے۔
مزید یہ کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.