ڈل گیٹ سرینگر میں دوران شب آگ کی واردات میں چھ مکانوں کو نقصان
سرینگر /27دسمبر / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے ہیں ۔ آگ کے نتیجے میں مکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے ڈل گیٹ کے کنراچے علاقے میں ایک مکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عین شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
تاہم اس دوورا ن کم از کم چھ مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
Comments are closed.