ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ سے فائدہ نہیں اُٹھایا؛ ذرائع کے حوالے سے پھیلائی جارہی خبریں بے بنیاد : نیشنل کانفرنس

سرینگر/24نومبر/سی این آئی// نیشنل کانفرنس نے اُن خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جن میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیکر اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ روشنی ایکٹ کا فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ سی این آئی کے مطابق پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ذرائع کا حوالہ دیکر پھیلائی جارہی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ غلط اطلاعات بدنیتی پر مبنی ادارے سے پھیلائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر یا جموں میں اپنی رہائش گاہوں کیلئے روشنی ایکٹ کا فائدہ نہیں اُٹھایا ہے اور جو ایسا دعویٰ کررہے ہیں وہ سرار جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خبریں ذرائع کے حوالے سے شائع کرنے سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ان کی کوئی بنیاد نہیں اوریہ سب کچھ بدنیتی کے ادارے سے کیاجارہاہے۔

Comments are closed.