ڈاکٹر جی این ایتو نے ناظم تعلیم کشمیر کا عہدہ سنبھالا

سرینگر /12دسمبر / ٹی آئی نیوز

ڈاکٹر جی این ایتو نے جمعرات کو با ضابطہ طو رپر ناظم تعلیم کشمیر کے بطور اپنا عہدہ سنبھالا ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر جی این ایتو مشن ڈایکٹر جل جیون مشن کے بطور تعینات تھے اور گزشتہ دنوں ان کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر اسکول کشمیر تعینات کیا گیا

ڈاکٹر ایتو نے جمعرات کو سابق ڈائریکٹر تصدق حسین میر کی موجودگی میں اپنا عہدہ سنبھالا ۔ اس دوران محکمہ کے ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ بھی منعقد کی ۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر جی این ایتو اس سے قبل بھی ڈائریکٹر اسکول کشمیر کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔

Comments are closed.