ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی سے بچی کو جنم دینے کے بعد نو ماہ کی دلہن موت کی آغوش میں چلی گئیں
سرینگر /23جولائی /
رکھ لیتر پلوامہ میں ایک خاندان پر اس وقت قیامت کے ٹوٹ پڑے جب شادی کے محض ایک سال بعد بچی کو جنم دینے کے بعد اسپتال میں خاتون کی موت واقع ہوئی ۔
درد زدہ میں مبتلا انیسہ زوجہ فیروز احمد میر ساکنہ رکھ لیتر نامی خاتون کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں جراحی کے دوران خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا ۔ بچی کو جنم دینے کے بعد خاتون نے در د کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے لل دید اسپتال منتقل کیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ لل دید اسپتال سرینگر پہنچ جانے کے ساتھ ہی جب خاتون کا وہاں معائینہ کیا گیا تو ڈاکٹروں نے لواحقین کو بتایا کہ خاتون پہلے سے ہی موت کی آغوش میں چلی گئی ہے ۔
ادھر خاتون کے موت کے ساتھ ہی لواحقین نے اسپتال کے باہر زور دار احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ضلع اسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں کی لاپروائی کے نتیجے میں خاتون کی موت ہوئی ہے ۔
Comments are closed.