ڈاکٹروں کی لاپروائی کے بعد سوپور کے نجی اسپتال کا آپریشن تھیڑ سیل ، معاملے کی چھان بین جاری

سوپور /06فروری / ٹی آئی نیوز

سوپور کے ایک نجی اسپتال میں خاتون، جسے کان کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا تھا میں مبینہ طور پر اس کی بچہ دانی نکال دی گئی تھی۔جس کے بعد حکام نے مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کے معاملے کے بعد اسپتال کے ایک آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خاتون حکیم ثنا وللہ اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے ذریعے علاج کروا رہی تھی اور اسپتال میں اس کے کان کا آپریشن ہونا تھا۔ لیکن ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں، طریقہ کار کو مبینہ طور پر ایک اور ڈاکٹر نے انجام دیا، جس نے غلطی سے ہسٹریکٹومی کی تھی۔عوامی احتجاج کے بعد حکام نے طبی پروٹوکول میں شدید کوتاہی کا حوالہ دیتے ہوئے اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپیٹی کمشنر سوپور اے ایس رینہ نے کہا ”ہم اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں اوراسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور عملے کو ان کے موقف کی وضاحت کے لیے نوٹس بھیجے ہیں“۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس آپریشن تھیٹر کو پہلے کام نہیں کرنا چاہیے تھا، اور اس لیے، ہم نے اسے سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جو بھی قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.