ڈاکٹرفاروق عبداللہ ای ڈی دفتر میں پیش نہیں ہوئے

سرینگر،11جنوری

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)آفس سری نگر میں پیش نہیں ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ فاروق عبداللہ نے جانچ ایجنسی کو ای میل اور خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان کی صحت خراب ہے لہذا وہ ای ڈی دفتر نہیں آسکتے۔اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کی شام نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمعرات کے روز ای ڈی دفتر سری نگر میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے رو ز ای ڈی دفتر کو ای میل کے ذریعے استثنیٰ کی درخواست کی۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ فاروق عبداللہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری سیاست سچ پر مبنی ہے ، پہلے بھی تعاون کیا اور آگے بھی کریں گے۔یو این آئی

Comments are closed.