ڈاکسم کوکرناگ میں دلدوز سڑک حادثہ : پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ اافراد لقمہ اجل
اننت ناگ /27جولائی / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام ڈاکسم کوکرناگ میں المناک حادثے میں پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت 8افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے ڈاکسم علاقے کے قریب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جن میں سے پانچ بچے شامل ہے موت کی آغوش میں چلے گئے ۔
حکام نے بتایا کہ ایک سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03H9017 سے ڈرائیور ، اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈاکسم کے قریب سڑک سے نیچے جاگری۔
اس واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، گاڑی میں 5 بچے، 2 خواتین اور مرد کے خاندان کے ساتھ کشتواڑ سے آ رہے تھے۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.