ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف کا دورہ راجوری ، سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا لیا جائز ہ

سرینگر /07فروری /

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے راجوری ضلع میں کنٹرو ل لائن کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل سی آر پی ایف ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور انہیں انسداد ملی ٹنسی آپریشنوں اور امن و امان کی صورتحال کے انتظام کیلئے فورس کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سربراہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سرحدی ضلع کے کالاکوٹ، کوپراٹوپ اور تھانامنڈی کیمپوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کے علاوہ سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی جی سنگھ نے کوپراٹوپ میں سی آر پی ایف کی 237 بٹالین کے تحت قائم نئے کوپرا کاو¿نٹر انسرجنسی کیمپ میں اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی ۔

Comments are closed.