ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کا تفصیلی دورہ کیا

سرینگر / 21جولائی /

بق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتین اگروال دو روزہ دورے جموں پر وارد ہوئے تھے ۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف سنیچروار کو جموں پہنچ گئے جس دوران انہوں نے پولیس ہیڈ کواٹر جموں میں منعقد ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی ۔

خیال رہے کہ اس میٹنگ کی سربراہی فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوسرے روز اتوار کو بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور چیلنجوں کا جائزہ لیا۔

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نتین اگروال نے خصوصی ڈائریکٹر جنرل اور دیگر بی ایس ایف افسران کے ہمراہ جموں میں آئی بی کے علاقوں کا دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوران، بی ایس ایف کے سربراہ نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہر وقت اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔بی ایس ایف کے اے ڈی جی پی کے ہمراہ فیلڈ مقامات کے اپنے دورے کے دوران چیلنجوں اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون میں کنٹرول لائن کے ساتھ انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ڈی جی نے سیکورٹی صورتحال اور فورس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اگروال نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون میں کنٹرول لائن پر دراندازی مخالف گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ایل او سی پر، بی ایس ایف فوج کے آپریشنل کنٹرول میں کام کرتا ہے۔

Comments are closed.