چیک بائونس کیس:بارہمولہ کے ایک شخص کو دو کی سال سزا، 16 لاکھ جرمانہ
سرینگر،
سپیشل مجسٹریٹ بارہمولہ کی عدالت نے ایک شخص کو چیک بائونس کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس کو 16 لاکھ روپیے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے بارہمولہ کے بونیار سے تعلق رکھنے والے امیر احمد خان کو نیگو شی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا اور اس کو دو سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے امیر احمد خان کو حکم دیا کہ وہ شکایت کنندہ کو 16 لاکھ روپیے بطور معاوضہ ادا کرے۔
حکمنامے میں جج اقبال احمد آخون نے کہا: ‘شکایت کنندہ نے کامیابی سے یہ ثابت کیا کہ امیر احمد خان کے بینک اکائونٹ میں ناکافی رقم تھی جس کی وجہ سے اس کا چیک واپس کیا گیا’۔
عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ ملزم یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام ہوا کہ اس کو نوٹس نہیں ملی ہے۔عدالت میں محمد رفیق اور ایسو سی ٹس نے شکایت کنندہ کی نمائندگی کی۔
یو این آئی
Comments are closed.