چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے اسٹیج تیار

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔

دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔

گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے کیلئے دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات کی اور بھارت کو شکست دینے کی حکمت عملی تیار کی

Comments are closed.