جموں:چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ریاست میں آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کو یکم دسمبر 2018 ء کو متعار ف کرنے کے لئے کی جارہی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
اس مرکزی سکیم کو متعارف کرنے کی تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے انہیں اپنے اپنے اضلاع میں اس بارے میںجانکاری عام کرنے کی تلقین کی تاکہ استفادہ کرنے والے افراد اس سکیم سے مناسب استفادہ کرسکیں۔
چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے پہلی ترجیح دیں اور ایک چیف ایگزیکٹیو کے ساتھ قریبی تال بنائیں تاکہ اس سکیم کے مستحقین کااندراج عمل میں لایا جاسکے۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کو قومی سطح پر وزیر اعظم نے ستمبر 2018ء میں متعارف کیا اور یہ صحت بیمہ سکیم جموں وکشمیر میں یکم دسمبر 2018 ء کو متعارف کی جائے گی۔
اس سکیم کے تحت مستحق کنبے کو 5لاکھ روپے کا سالانہ انشورنس کور دیا جائے گا۔ ایس ای سی سی کے تحت آنے والے کنبے اس سکیم سے استفاد ہ کریں گے اور ریاست میں ایسے کنبوں کی تخمینہ تعداد 613648 ہیں ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں اس سکیم کی سہولیات مستحقین تک پہنچانے کے لئے بجاج الائنزجنرل انشورنش کمپنی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.