چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پہلی مرتبہ این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا
نئی دلی/ 17جنوری
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم ایس ایم، وی ایس ایم نے 17 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں دہلی کینٹ کے مقام پر این سی سی کے2023 کےیوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی سی ڈی ایس نے این سی سی کےیوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا ہے۔
فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے تینوں شاخوں کے ایک دستے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس ) کی آمد پر انہیں شاندارگارڈ آف آنر“ پیش کیا۔
اس کے بعد این سی سی کیڈٹس نے عمدہ بینڈ کا مظاہرہ کیا۔ سی ڈی ایس نے این سی سی کیڈٹس کے ذریعہ تیار کردہ ’فلیگ ایریا‘ کا بھی دورہ کیا، جس میں سماجی بیداری کے مختلف موضوعات کو نمایاں کیا گیا تھا اورثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے تھے۔
Comments are closed.