چھ سال کا کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل ،مہلورہ شوپیان میں کہرام
سرینگر /28فروری /
جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں ایک کمسن بچہ ندی میںڈدوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زینہ پورہ میں بدھ کی سہ پہر ایک چھ سالہ بچہ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔کمسن بچے کی شناخت عماد طاہر کھاہ ولد طاہر احمد کھاہ ساکنہ کوکا محلہ مہلورہ کے بطور ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ کمسن بچہ غلطی سے ندی میں ڈوب گیا جس کے بعد اسے جلد ہی بازیافت کیا گیا اور اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں لڑکے کی موت ہوئی ہے ۔
Comments are closed.