چنانی ادھم پورہ میں تین مزدوروں کی پُر اسرار طو رپر ہوئی موت ، تحقیقات شروع
سرینگر /26فروری /
چنانی ادھم پورہ میں تین مزدوروں کی پراسرار حالت میں موت ہو گئی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین افراد جو کہ گنٹوال کلوری علاقے میں مزدوری کر رہے تھے، پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.