
چلہ کلان کی سردیوں کا زور جاری ،پہلگام اور کپواڑہ میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر :28دسمبر:ٹی آئی نیوز
جموں ، کشمیر اور لداخ میں چلہ کلان کے سردیوں کا زور جاری ہے ، شدید ٹھنڈ کے باعث لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے
محکہ موسمیات کے مطابق شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے جس دوران ایک مرتبہ پھر سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 5.6درج کیا گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام سرد ترین علاقہ رہا جہاں شبانہ درجہ حرار ت منفی 7.4درج کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں بھی منفی 5ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی
Comments are closed.