چلہ کلان میں شبانہ سردیوں کا راج برقرار ، سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج
سرینگر/07 جنوری / ٹی آئی نیوز
چلہ کلان کے ایام میں شدید سردیوںکا زور بدستور جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں منفی 5.6ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سیلشس جبکہ قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سیلشس اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سیلشس درج ہوا ہے ۔
اسی طر ح سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ کپواڑہ میں پارہ منفی 5.3 ڈگری اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.