چلہ کلان میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ سردیوں کا زور جاری ، جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری
سرینگر /12جنوری / ٹی آئی نیوز
چلہ کلان میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ سردیوں کا زور جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 4ڈگری سیلشس درج کیا گیا۔
سری نگر میں منفی 4، گلمرگ میں منفی 3.2 اور پہلگام میں منفی 5.3 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ شہر میں منفی 11.2، کرگل میں منفی 9.2 اور دراس میں منفی 11.5 درجہ حرارت کم سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7، کٹرہ 6.2، بٹوٹ 4.5، بھدرواہ 1.3 اور بانہال میں منفی 0.4 تھا۔
Comments are closed.