چلہ کالان سے قبل ہی وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 9 ڈگری عبور

بادشاہ چلہ کالان کی آمد سے ایک ماہ قبل ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور صوبائی لیہہ اور کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 9 ڈگری عبور کر گیا ۔اسی دوران گزشتہ رات سرینگر میں بھی سرد ترین رہی جس دورا ن شبانہ درجہ حرارات منفی1.6ڈگری سلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

Comments are closed.