پی ڈی پی کے یوتھ صدر وحید الرحمان کی قیادت میں پلوامہ میں ایک عوامی کنونشن کا انعقاد،

سرینگر/21مارچ/ یاور رشید

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یونٹ پلوامہ نے PDP دفتر پلوامہ میں جموں و کشمیر کے یوتھ صدر وحید الرحمن پرہ کی قیادت میں ایک عوامی کنونشن کا انعقاد کیا۔پی ڈی پی یوتھ لیڈر جموں و کشمیر وحید الرحمن پرہ کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر ممبران بھی تھے۔

کشمیر پریس سروس نمائندہ یاور رشیدکے موصولہ تفصیلات کے مطابقپی ڈی پی دفتر پلوامہ میں منعقدہ عوامی کنونشن میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد اور پارٹی کارکنوں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔ پی ڈی پی یوتھ صدرموصوفنے پی اے جی ڈی اتحاد سے کنارہ کشی پر این سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام کے اعتماد کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی وادی میں واحد سیاسی جماعت ہے جسے ہر زاویے سے دباو¿ کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی طور پر بہت زیادہ باشعور ہیں اور وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مستحق امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

Comments are closed.