پی ڈی پی کیلئے انڈیا اتحاد کے دروازے کھلے ہیں :فاروق عبداللہ

سری نگر/06 اکتوبر

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روزدعویٰ کیا کہ اس بار این سی کانگریس اتحاد بہ آسانی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر پی ڈی پی انڈیا اتحاد میں آنا چاہتی ہے تو میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک ایگزٹ پول کا تعلق ہے تو میں یہ وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار انڈیا اتحاد کی ہوگی ۔

پی ڈی پی کی جانب سے انڈیا اتحاد کا ساتھ دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا:’میں انہیں مبارکباد دینا چاہتاہوں، اللہ کرئے کہ ہم سب ایک ہی راستے پر چلیں کیونکہ جموں وکشمیر کو اکھٹا رکھنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔‘

انجینئر رشید کے ساتھ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے بارے میں جب فاروق عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ دونوں دوست بھی ہوسکتے ہیں ۔

Comments are closed.