سرینگر؍13 دسمبر: پی ڈی پی کے ایک اور سینئر لیڈر نے ورکروں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ جے کے این ایس کے مطابق اوڑی سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کے سینئرلیڈر راجا اعجاز علی نے پی ڈی پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راجا اعجاز علی نے کہاکہ کارکنوں سمیت انہوں نے پی ڈی پی سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور اب اُن کا پی ڈی پی کے ساتھ کوئی واسط نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راجا اعجاز علی پیپلز کانفرنس میں شامل ہور ہے ہیں اور اس سلسلے میں آنے والے دنوں کے دوران باضابط طورپر اعلان کیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.