پی ڈی پی مایوس جماعت ہے اورمیڈیا کی توجہ چاہتی ہے: سریندر چودھری
جموں، 5 مارچ
جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی ایک مایوس جماعت ہے جو صرف میڈیا میں رہنے کی کوشش کر رہی ہے
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ سرکار جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کیا.
پی ڈی پی لیڈر کی طرف سے اسمبلی میں ماحولیات کے متعلق اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا, ‘پی ڈی پی کچھ بھی کہتی ہے، یہ ایک مایوس جماعت ہے جو میڈیا میں رہنے کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا بیان ضرور دیتی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی کا جموں وکشمیر میں وجود ختم ہوا ہے اور اب وہ اپنا وجود ظاہر کرنے کے لئے خبروں میں رہنا چاہتی ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں یہاں بے روزگاری کا مسئلہ ہے، لوگوں کو پانی، اچھے سکولوں، ہسپتالوں کی ضرورت ہے’۔
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ سرکار پوری کوشش کر رہی ہے جو کام پچھلے دس برسوں سے نہیں ہوئے ہیں ان کو حکومت کے پانچ برسوں میں کیا جائے
Comments are closed.