پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی غلطی کا احساس ہوا /گورنر ملک

دونوں جماعتیں آنے والے پنچائتی انتخابات میں حصہ لینگے

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی اور نیشنل کانفرنس نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی غلطی کا احساس ہوا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ دونوں پارٹیاں آنے والے پنچائتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے ۔معروف خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سولات کے جواب دیتے ہوئے گورنر ملک نے بتایا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس دونوں جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کی غلطی کا بھر پور احساس ہو گیا اور دونوں جماعتیں آنے والے پنچائتی انتخابات میں حصہ لیں گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست جموں کشمیر میں تمام سٹیک ہولڈرس کیساتھ آئندہ کچھ ماہ میں بات چیت کیلئے ریاستی انتظامات ساز گار ماحول تیار کر رہی ہے ۔

Comments are closed.